117

شامی کو غدار مت کہیں …..رضوان بول پڑے

Spread the love

دبئی ( سپورٹس نیوز )قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان بھارتی کرکٹ ٹیم میں شامل مسلمان کھلاڑی محمد شامی کی حمایت میں بول پڑے۔محمد رضوان نے محمد شامی کا ایک پورٹریٹ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ایک کھلاڑی

کو اپنے ملک اور اس کے لوگوں کے لیے جس طرح کے دباؤ، جدوجہد اور قربانیوں سے گزرنا پڑتا ہے وہ ناقابلِ بیان ہے۔انہوں نے محمد شامی کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ ’شامی ایک اسٹار ہے اور واقعی دنیا کے بہترین باؤلرز میں سے ہے۔ براہِ کرم اپنے اسٹارز کا احترام کریں۔ واضح رہے کہ بھارت کی ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست پر بھارتی ٹیم کے واحد مسلمان کھلاڑی محمد شامی کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اور محمد شامی کو سوشل میڈیا پر غدار قرار دے دیا گیا ہے جبکہ شامی کو بھارتی کرکٹ ٹیم سے نکالنے کے مطالبات بھی کیے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں