364

افغانستان میں آپریشن، امریکا و پاکستان معاہدے کے قریب

Spread the love

نیو یارک ( مانیٹرنگ ڈیسک )امریکا کے نشریاتی ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان میں فوجی آپریشن کے لیے پاکستانی فضائی حدود کے استعمال پر امریکا اور پاکستان معاہدے کے قریب پہنچ گئے۔ جو بائیڈن انتظامیہ نے امریکی ارکانِ کانگریس کو پاکستان سے کیئے گئے سمجھوتے سے آگاہ کر دیا۔ پاکستان

نے فضائی حدود کے استعمال کے بدلے انسدادِ دہشت گردی کے لیے امداد کی فراہمی اور بھارت سے تعلقات میں بہتری کے لیے مدد کی خواہش ظاہر کی ہے۔امریکی نشریاتی ادارے نے بتایا ہے کہ امریکی ارکانِ کانگریس کو پاکستان سے ہونے والے سمجھوتے سے جمعے کی صبح آگاہ کیا گیا۔امریکا کے نشریاتی ادارے کا مزید کہنا ہے کہ سمجھوتے کو حتمی شکل دینے کے لیے امریکا اور پاکستان کے مذاکرات جاری ہیں۔ سمجھوتے کو حتمی شکل نہیں دی گئی، اس میں تبدیلی بھی ہو سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں