347

شجاع آباد میں ظلم، شادی شدہ خاتون سے زیادتی ، ویڈیوبھی اپ لوڈ کر دی

Spread the love

سکندر آباد (نامہ نگار) شجاع آباد میں شادی شدہ خاتون سے جنسی زیادتی، وڈیو بنائی گئی، سٹی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی، شجاع آباد بستی نوناری میں شادی شدہ خاتون کھیتوں میں گھاس کاٹ رہی تھی کہ ملزمان ساجد اور اس کے دو نامعلوم ساتھی قریبی کھیتوں میں لے گئے، ساجد نے خاتون سے زیادتی کی، اس کا ایک دوست وڈیو بناتا رہا، متاثرہ خاتون کو لوگوں نے ہسپتال منتقل کیا، ملزمان نے خاتون کی برہنہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دی، تھانہ سٹی پولیس نے مرکزی ملزم ساجد اور اس کے دو نامعلوم ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، متاثرہ خاتو ن نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں