112

بلاول بھٹو سے آئیوری کوسٹ کی قومی اسمبلی کے سپیکر اڈامہ بکٹوگو کی ملاقات

Spread the love

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے آئیوری کوسٹ کی قومی اسمبلی کے سپیکر اڈامہ بکٹوگو کی ملاقات۔ملاقات میں باہمی مفاد پر مبنی کثیر الجہتی شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا. ملاقات میں پارلیمانی روابط، او آئی سی، افریقہ یونین اور تجارتی شعبے میں تعاون پر بھی بات ہوئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان آئیوری کوسٹ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان اپنے تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے۔آئیوری کوسٹ کے سپیکر اڈامہ بکٹوگو نے بہترین میزبانی پر پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں