Spread the love
الیکشن کمیشن نے اہم اجلاس میں عام انتخابات کی تاریخ کے لیے اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت ہوا۔ مشاورت اجلاس تقریباً 2 گھنٹے جاری رہا۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق اجلاس میں عام انتخابات کی تاریخ دینے سے متعلق اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے موجودہ آئینی بحران پر اعلیٰ عدلیہ سے رہنمائی لینے کا فیصلہ کیا ہے۔