Spread the love
پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی نے پی ایس ایل 8 کیلئے آفیشل جرسی کی ویڈیو جاری کردی۔پشاورزلمی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پی ایس ایل 8 کی جرسی کی نقاب کشائی کی ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کو نئی جرسی پہنے دیکھا گیا ہے۔دوسری جانب زلمی کے اسٹور پر میچ کے روز پلیئنگ کٹ جرسیوں کی قیمت 7999 روپے اور ریپلیکاجرسیوں کی قیمت 2500 روپےبتائی گئی ہے۔