Spread the love
کرکٹر عمران نذیر نے انکشاف کیا ہے کہ سابق کپتان شاہد آفریدی نے مالی طور پر ان کی مدد کی تھی۔حال ہی میں میگا اسٹار لیگ میں عمران نذیر نے شاہد آفریدی کی جانب سے کی جانے والی مدد کا تذکرہ کیا جس کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔عمران نذیر نے کہا کہ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے ساتھ میری بہت سی دعائیں ہیں کیونکہ میری جب انجری ہوئی تھی تو اس کا آخری آپریشن بہت مہنگا ہونا تھا اور وہ شاہد آفریدی نے کروایا تھا۔