Spread the love
ملک میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 225.64 روپے رہا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 21 پیسے بڑھا ہے.گذشتہ روز ڈالر 225.43 روپے کا تھا۔انٹربینک کے کاروباری ہفتے میں ڈالر 70 پیسے مہنگا ہوا ہے.گذشتہ ہفتے کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 224.94 روپے تھا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 234 روپے 50 پیسے برقرار ہے۔