Spread the love
فرانس کے اسٹار فٹبالر امباپے نے 56 سال بعد کسی ورلڈ کپ فائنل میں ہیٹ ٹرک کا اعزاز حاصل کرلیا۔گزشتہ روز فٹبال ورلڈکپ 2022 کے فائنل میں ارجنٹینا نے دفاعی چیمپئن فرانس کو شکست دے کر یورپ کی 16 سالہ اجارہ داری ختم کرتے ہوئے تیسری بار ورلڈکپ جیتا۔میچ کا فیصلہ پینالٹی ککس پر ہوا اور ارجنٹینا نے 2-4 سے کامیابی حاصل کی۔میچ میں فرانس کے فٹبالر امباپے نے ہیٹ ٹرک کی اور 56 سال بعد کسی ورلڈ کپ فائنل میں ہیٹ ٹرک کا اعزاز حاصل کیا۔