82

ملک میں امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوگیا…

Spread the love

ملک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی انٹربینک میں امریکی ڈالر 23 پیسے مہنگا ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 224.94 روپے ہے۔انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ آج 23 پیسے بڑھا ہے۔گذشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 224.71 روپے تھا۔انٹربینک تبادلہ مارکیٹ کے کاروباری ہفتے میں ڈالر 55 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ گذشتہ جمعے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 224.39 روپے تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں