Spread the love
قومی ٹیم کے سابق کپتان اظہرعلی نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ کل ہونے والا کراچی ٹیسٹ ان کے کیرئیر کا آخری ٹیسٹ ہوگا۔ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے اظہرعلی آبدیدہ ہوگئے جب کہ اس دوران انہوں نے اپنے سینئرز اور ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا۔