Spread the love
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے پلان اور پلئنگ الیون کے بارے میں گفتگو کی ہے۔نیشنل اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے اظہر علی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اظہر علی نے پاکستان کے لیے کافی پرفارمنسس دی ہیں.اظہر علی نے آغاز میں ہمیں بہت سپورٹ کیا۔کراچی ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کے حوالے سے بابر اعظم کا کہنا تھا ابھی پلیئنگ الیون کا فیصلہ نہیں کیا. میچ سے قبل فیصلہ کریں گے امام الحق کل کا میچ نہیں کھیلیں گے.ہمیں زیادہ کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے انجریز ہو رہی ہیں کیونکہ زیادہ میچز کی وجہ سے آرام کا وقت نہیں مل رہا لیکن انجریز بھی گیم کا حصہ ہیں۔