84

پاکستان میں 20 سال بعد بھی ساؤتھ ایشین گیمز کا انعقاد ممکن نہیں:عارف حسن

Spread the love

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر نے آئندہ سال ساؤتھ ایشین گیمز کا انعقاد ناممکن قرار دے دیا۔پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عارف حسن نے کہا کہ ساؤتھ ایشین گیمز غیر یقینی صورتحال سے دو چار ہیں.میگا ایونٹ کا اگلے سال ہونا ناممکن ہے اس لیے اسے 2024 میں کرانے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی گیمز کو کرانے کا اس وقت تک فائدہ نہیں جب تک آپ کے کھلاڑی پرفارمنس نہ دے سکیں.اگر ہم انٹرنیشنل گیمز کراتے ہیں تو ہمارے کھلاڑیوں کی کارکردگی بھی اسی معیار کی ہونی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں