60

اسٹاک ایکسچینج میں مندی،100 انڈیکس 557 پوائنٹس گرگیا…

Spread the love

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج سرمایہ کاری کا منفی دن رہا اور 100 انڈیکس 557 پوائنٹس گرگیا۔کاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس 557 پوائنٹس کم ہوکر 41 ہزار 179 پر بند ہوا ہے۔کاروباری دن میں 100 انڈیکس 888 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا.بازار میں آج 24.50 کروڑ شیئرز کے سودے 7.59 ارب روپے میں طے ہوئے.مارکیٹ کیپٹلائزیشن 83 ارب روپےکم ہوکر 6544 ارب روپے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں