Spread the love
ملک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔آج بھی انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں امریکی ڈالر 24 پیسے سستا ہوا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 220.65 روپے کا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر گذشتہ روز 220.89 روپے پر بند ہوا تھا۔علاوہ ازیں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسےکم ہو کر 226.50 روپےکا ہوگیا ہے۔