Spread the love
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی 2 روپے 95 پیسے فی کلو مہنگی کی گئی ہے جس کے بعد فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 204 روپے 16پیسے ہوگئی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس اضافے کے بعد ایل پی جی کا 11 اعشاریہ 8 کلو کا گھریلو سلنڈر مجموعی طور پر 34 روپے 91 پیسے مہنگا کردیا گیا ہے اور اب ایل پی جی کے 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈرکی قیمت 2409 روپے 16پیسے مقرر کردی گئی ہے.