Spread the love
انٹر بینک میں روپے کےمقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے۔ انٹربینک میں کاروبارکے اختتام پر ڈالرکا بھاؤ 220.95 روپے ہے.انٹربینک میں آج ڈالرکا بھاؤ 7 پیسے بڑھا ہے۔انٹربینک میں گذشتہ روز کاروبارکے اختتام پر ڈالرکا بھاؤ 220.88 روپے تھا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 2.50 روپے کم ہوکر 225.40 روپے ہے۔