80

مائنڈ فُلنیس کا اثر درد کش دوا جیسا ہوسکتا ہے…

Spread the love

تیزی سے مشہور ہوتی ہوئی فکری ارتکاز اور مراقبے کی تکنیک مائنڈ فلنیس کے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ اس سے درد کم کرنے میں غیرمعمولی مدد ملتی ہے اور یہاں تک کہ اسے درد کش ادویہ کا متبادل قرار دیا جاسکتا ہے۔
جامعہ وسکانسن میڈیسن کے مرکز برائے دماغی صحت نے اس ضمن میں تحقیق کرکے امریکن جرنل آف سائیکائٹری میں ایک مقالہ شائع کروایا ہے۔
ماہرین نے رضاکاروں کے دو گروہوں کو مطالعے میں شامل کیا جس کے تحت مائنڈ فلنیس کی بنا پر ذہنی تناؤ میں کمی کرنا تھا۔ ایک گروہ کو مائنڈ فلنیس سے گزارا گیا اور دوسرے گروہ میں ایسا نہیں کیا گیا۔ آٹھ ہفتے بعد مائنڈ فلنیس والے افراد کے دماغی اسکین نے تصدیق کی کہ ان کے بدن کے تناؤ میں کمی واقع ہوئی جبکہ دوسرے گروہ میں ایسا کوئی مظہر نہیں دیکھا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں