58

آفتاب سلطان کو چئیرمین نیب تعینات کردیا گیا…

Spread the love

سابق ڈی جی انٹیلی جنس بیورو آفتاب سلطان کو تین سالہ مدت کے لیے چئیرمین نیب تعینات کردیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں مختلف امور پر غور کیا گیا۔ کابینہ نے سابق ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان کی بحیثیت چئیرمین نیب تعیناتی کی منظوری دے دی۔
آفتاب سلطان کی تعیناتی کا فیصلہ وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض میں اتفاق رائے کے بعد کیا گیا۔ وزیر اعظم نے لاہور میں اتحادی جماعتوں کے سربراہان سے بھی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں