93

قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، تحریک عدم اعتماد ایجنڈے میں شامل

Spread the love

اسلام آباد ( بدلو نیوز ) قومی اسمبلی کا آج ہو گا جس میں تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پر بحث ہو گی۔ قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے ایجنڈے میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی شامل ہے۔

تحریک عدم اعتماد سے متعلق قرارداد ایجنڈے میں چوتھےنمبر پر ہے عدم اعتمادکی تحریک سےمتعلق قرارداد پر بحث ہو گی۔ اس سے پہلے وقفہ سوالات اور پھر ایک توجہ دلاؤ نوٹس ہے۔ دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کا کہنا ہے کہ حساس خط پر پارلیمانی لیڈرز کو ان کیمرا اجلاس کی دعوت دی ہے حکومت اور اپوزیشن کے پارلیمانی رہنمامتفق ہو جائیں تو خط زیربحث لایا جا سکتا ہے۔ سپیکراسدقیصر کا کہنا ہے کہ حساس خط پرپارلیمانی کمیٹی قومی سلامتی کےاجلاس میں بات ہوسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں