109

خفیہ خط وزیراعظم کو کس نے دیا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

Spread the love

اسلام آباد(بدلو نیوز ) وزیر اعظم عمران خان سے سینئر صحافیوں سے خصوصی ملاقات ختم ہوگئی جس میں انہوں نے دھمکی آمیز خط کے چند مندرجات صحافیوں کو بتائے۔ وزیر اعظم عمران خان کی سینئر صحافیوں سے ملاقات ختم ہوگئی، ملاقات میں وزیر اعظم نے دھمکی آمیز خط کے چند مندرجات سینئر صحافیوں کو بتائے، ملاقات میں 14 سینئر صحافی موجود تھے۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوتی ہے تو پاکستان کے لیے مسائل کم ہوں گے، ہم خوش نہیں، تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوتی ہے تو سب ٹھیک ہوگا، اگر عمران خان وزیر اعظم رہے تو آئندہ کے دن مشکل ہوں گے۔ تحریک عدم اعتماد کا متعدد بار ذکر کیا گیا ہے، خط میں وزیر اعظم کےدورہ روس پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔ خط کس ملک سے آیا کس نے لکھا یہ نہیں بتایا گیا، خط کے مندرجات میں حکومت کی تبدیلی کی بات کی گئی، پاکستان کو کھلی دھمکی دی گئی، خط میں خارجہ پالیسی اور مستقبل کے تعلقات کو جوڑ دیا گیا۔

وزیراعظم نے ملاقات میں کہا کہ دھمکی آمیز خط عسکری حکام سے شیئر کیا جاچکا ہے، پارلیمنٹ میں ان کیمرا سیشن میں خط سامنے رکھا جائے گا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پارلیمنٹ ان کیمرا سیشن میں مندرجات سامنے لائیں گے، خط کے مندرجات عوام کے سامنے بھی رکھوں گا۔دھمکی آمیز خط ایک میٹنگ کے منٹس پر مشتمل ہے۔ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان سے سوال کیا گیا کہ آپ کے عدم اعتماد میں بچنے کے کتنے فیصد چانسز ہیں؟ اس کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ ہمارے بچنے کے 80 فیصد چانسز ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں