144

ٍپاکستان کیلئے 60 کروڑ 30 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری

Spread the love

اسلام آباد ( مانیٹربنگ ڈیسک )ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کو 60 کروڑ 30 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔اے ڈی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ رقم احساس پروگرام کے ذریعے تقسیم کی جائے گی۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ رقم میں 60 کروڑ ڈالر کا قرض اور 30 لاکھ

ڈالر گرانٹ ہے۔دوسری جانب سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان پر مجموعی قرض اکتوبرمیں 40 ہزار 279 ارب روپے ہوگیا ہے، پاکستان پر بیرونی قرض 13 ہزار 811 ارب روپے ہے۔ پاکستان پر اندرونی قرض 26 ہزار 467 ارب روپے کا ہوگیا ہے، جبکہ طویل المدتی قرض 20 ہزار 12 ارب روپے ہے۔ملک پر مختصر مدت کا قرض 6 ہزار416 ارب روپے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں