92

ٹیپس کا موسم ،حکومت کیلئے بڑی مشکلات کھڑی ہو چکی ہیں: امتیاز عالم

Spread the love

لاہور ( طیبہ بخاری سے ) پاکستان میں اگر کسی چیز کی فراوانی ہے تو وہ ڈھیٹ پن کی ہے ،آج کل موسم ٹیپس کا ہے ، لیکن معاملہ صرف ایک ٹیپ کا نہیں ہے،رانا شمیم کا بیان حلفی اور دیگر معاملات ، حکومت کیلئے بڑی مشکلات کھڑی ہو چکی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار معروف سینئر تجزیہ کار امتیاز عالم نے ثاقب نثار ٹیپ سکینڈل کے حوالے سے اپنے یو ٹیوب چینل ”بدلو “ کے پروگرام ”بیانیہ “ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ امتیاز عالم کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے ٹیپ کو ڈرامہ تو کہہ دیا لیکن اگر وہ دوبارہ

فرانزک میں ثابت ہو گئی تو پھر کیا کہیں گے ،اب کیپٹن (ر) صفدر کہہ رہے ہیں کہ سینما سکوپ چلے گا ، سنا ہے کابینہ کے حوالے سے بھی ٹیپ آ رہی ہے لگتا ہے انفارمیشن ٹیکنالوجی” چوری“ کو سامنے لا رہی ہے عوام بھی چسکے لے لے کر ٹیپس سکینڈلز سن رہے ہیں ، جوصحافی ٹیپس سکینڈل سامنے لائے گا اس کا سوشل میڈیا چل جائے گا ۔ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ کراچی میںججز حضرات ٹاورز گرانے کا حکم دے رہے ہیںلیکن جو ہزاروں عوام متاثر ہو رہے ہیں ان کو ادائیگیاں بھی کروائیں۔لوگ شدید موسم میں سڑکوں پر ہیں ان کا کیا ہو گا ؟نواز شریف والا فیصلہ گلے پڑ چکا ہے صحافی عنبرین فاطمہ پر حملہ قابل مذمت ہے ، عنبرین فاطمہ کی گاڑی کی ونڈ سکرین توڑ دی گئی ان پر نامعلوم شخص نے 3بار حملہ کیا ، ایف آئی آر کٹ چکی ہے ، واقعے کی ہر سطح پر مذمت کی جا رہی ہے ۔صحافیوں پر حملے ہوتے آئے ہیں ، وجہ یہ ہے کہ ایسے کیسز میں بہت کم سزائیں ہوتی ہیں اور حملہ آور نامعلوم ہوتے ہیں ۔ملک میں بحران آنیوالا ہے کیونکہ مزید ٹیپس آنیوالی ہیں ،پورا ملک قرضوں پر اور بیرونی پیسوں پر چل رہا ہے اور اعتراض عاصمہ جہانگیر فاﺅنڈیشن پر ہو رہا ہے۔فواد چودھری عاصمہ جہانگیر کے ساتھ کام

کر چکے ہیں ۔ایک اور سوال کے جواب میں امتیاز عالم کا کہنا تھا کہ عمران خان حکومت تو سابقہ حکومتوں سے زیادہ قرضے لے چکی ہے جب عمران خان کی حکومت جائے گی تو ان کا قرضہ سابقہ دو حکومتوں سے زیادہ یعنی ڈبل ہو چکا ہو گا ،بتایا جا رہا ہے کہ ہر پاکستانی پہلے سے 60فیصد زیادہ مقروض ہو چکا ہے ملک کی اقتصادی حالت ٹھیک نہیں اوپر سے سیاسی بحران ہے۔فروری تک نواز شریف کیخلاف ایون فیلڈ کیس کا نتیجہ سامنے آ جائیگا ۔ثاقب نثار پر ”دھبہ “ تو لگ چکا ہے ۔افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ عدلیہ نے نظریہ ¿ضرورت کے تحت تمام مارشل لاﺅں کو تسلیم کیا ،نواز شریف کا حقِ اظہار تو ختم نہیں کیا جا سکتا عوام کا اللہ مالک ہے ، کوئی پُرسانِ حال نہیں ۔
نوٹ : پروگرام ” بیانیہ ” دیکھئے یو ٹیوب کے چینل ” بدلو ” پر…..

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں