96

ویکسی نیشن کے باوجود کورونا کا خطرہ ٹلا نہیں: عالمی ادارہ صحت

Spread the love

لاہور ( نیٹ رپورٹ )عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن کرانے کے باوجود کورونا میں مبتلا ہونے کا خطرہ ٹلا نہیں ہے۔عالمی ادارۂ صحت کے سربراہ ٹیڈ روس ایڈہینم نے میڈیا کو بریفنگ میں کہا ہے کہ ویکسین شدہ افراد بھی ماسک پہنیں، سماجی فاصلہ اختیار کریں اور ہجوم سے بچیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے ممالک کا مستقبل میں کورونا وائرس کی وباء کی نئی لہر سے بچنے کے لیے اقدامات یقینی بنانا اہم ہے۔بہت سے ممالک اور کمیونیٹیز میں غلط تصور ہے کہ ویکسین نے کورونا وائرس کی وباء کو ختم کر دیا ہے اور ویکسین شدہ افراد کو احتیاطی تدابیر کی ضرورت نہیں۔ ویکسینز جان بچاتی ہیں، مگر کورونا وائرس کو منتقلی سے مکمل طور پر نہیں روکتیں، ویکسین شدہ افراد میں کورونا سے شدید بیمار ہونے یا مرنے کا خطرہ بہت کم ہو جاتا ہے، لیکن کورونا وائرس سے متاثر ہونے اور دوسروں کو متاثر کرنے کا خطرہ برقرار رہتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں