124

سپریم کورٹ،سانحہ پشاور آرمی پبلک سکول ازخود نوٹس سماعت کیلئے مقرر

Spread the love

اسلام آباد (بدلو ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سانحہ پشاور آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) ازخود نوٹس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔

چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 10 نومبر کو سانحہ پشاور آرمی پبلک اسکول ازخود نوٹس کی سماعت کرے گا۔جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس قاضی محمد امین بینچ میں شامل ہوں گے۔سپریم کورٹ آف پاکستان نے اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو اس حوالے سے نوٹس جاری کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں