125

احساس ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام کے ڈیزائن کی منظوری دے دی گئی

Spread the love

اسلام آباد (بدلو ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے) احساس ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام کے ڈیزائن کی منظوری دے دی گئی، پروگرام کے تحت مستحق گھرانوں کو رعایتی قیمتوں پر اشیائے خوردنی فراہم کی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشترکی زیرصدارت احساس ٹارگٹڈ سبسڈٰی پروگرام کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں گورنر، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک، صدر نیشنل بینک، ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز، چیئرمین پاکستان ریونیوآٹومیشن لمیٹڈ نے شرکت کی۔ کمیٹی نےاحساس ٹارگٹڈسبسڈی پروگرام کی پالیسی پرعملدرآمدکا جائزہ لیا، جس کے بعد احساس ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام کے ڈیزائن کی منظوری دے دی، پروگرام کے تحت مستحق گھرانوں کو رعایتی قیمتوں پر اشیائے خوردنی فراہم کی جائیں گی۔

ڈاکٹر ثانیہ نے کہا کہ پروگرام پر عملدرآمد کیلئے موبائل پوائنٹ آف سیل کا نظام تشکیل دیا گیا، اسٹیئرنگ کمیٹی کامقصدپروگرام پالیسی،عملدرآمد ،کارکردگی کا جائزہ لیناہے۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پروگرام کامقصدمستحقین کورعایتی قیمتوں پراشیائےخوردنی کی فراہمی ہے، ملک بھرمیں لاکھوں گھرانےمستفیدہوں گے ، ہم اصل مستحق خاندان کوریلیف کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں