Spread the love
کراچی (بدلو نیوز ) سپریم کورٹ نے تجوری ہائٹس کی اراضی منتقلی کو بھی غیر قانونی قرار دے دیا ….یہ بلڈنگ بھی فارغ ہوگئی، چیف جسٹس کے ریمارکس…. تفصیلات کے مطابق کراچی سرکلرریلوےکی راضی پر تجاوزات سے متعلق کیس میں تجوری ہائٹس کے وکلا رضا ربانی، عابد زبیری ودیگر
پیش ہوئے ، چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا یہ بلڈنگ فارغ ہوگئی ہے، سرکاری محکموں میں ٹائٹل تبدیل ہوگا،مگر قانون کے تحت کوئی تبدیلی نہیں ائی،جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیا واضح ہو گیا یہ جائیداد آپ کی نہیں ہے زمین کی منتقلی کا طریقہ کار غلط ہے، جس پر وکیل رضا ربانی نے کہا میری موکلہ شائستہ قریشی کے نام زمین منتقلی پر قانون کے مطابق کارروائی ہوئی ہے، عدالت نےعمارت گرانے سے متعلق وکیل سے جواب طلب کرتےہوئے کیس کی سماعت29 اکتوبر تک کیلئے ملتوی کر دی