50

ممنوعہ فنڈنگ فیصلہ:حکومت کا عمران خان کی نااہلی کے لئے قانونی کارروائی کا فیصلہ…

Spread the love

حکومت نے ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس میں ملوث عمران خان اور ان کے دیگر ساتھیوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وزیر اعظم ہاؤس میں پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کا سربراہی اجلاس ہوا جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف نے کی۔ اجلاس میں طے پایا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کی دیگر قیادت کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری وفاقی کابینہ کل دے گی۔
یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ریڈ زون میں تحریک انصاف سمیت کسی بھی جماعت کو احتجاج نہیں کرنے دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق آئندہ چند دن میں پی ٹی آئی کے مرکزی اور صوبائی عہدیداروں کے خلاف آپریشن کلین شروع ہونے کا امکان ہے۔ پورے پاکستان میں مختلف ٹیمیں بیک وقت کارروائی کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں