73

ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونیوالے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کون تھے؟

Spread the love

بلوچستان میں گزشتہ روز ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی ایک ذہین اور قابل افسر تھے۔
لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کا تعلق لاہور سے تھا. انہوں نے 1989 میں آزاد کشمیر رجمنٹ میں کمیشن لیا تھا۔
لیفٹیننٹ جنرل سرفراز نے پاکستان آرمی کے کلیدی عہدوں پر کام کیا. شہادت کے وقت وہ کورکمانڈر 12کور جسے کوئٹہ کور بھی کہا جاتا ہے کے عہدے پر تعینات تھے اور بلوچستان میں سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف کےکاموں کا جائزہ لے رہے تھے۔اس سے قبل انہوں نے ٹرپل ون بریگیڈ کی کمانڈ بھی کی اورکمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے کمانڈنٹ بھی رہے۔
لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ملٹری انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جنرل بھی رہے. انہوں نے مشکل وقت میں آئی جی ایف بلوچستان کی حیثیت سے بھی فرائض سرانجام دیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں