63

کم عمری کی شادی کے کیس میں میڈیا کو لڑکی کی شناخت چھپانے کا حکم…

Spread the love

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے کم عمری کی شادی سے متعلق کیس میں میڈیا کو متاثرہ بچی کی شناخت چھپانے کا حکم دے دیا۔کراچی کی مقامی عدالت نے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کا نام نہ ظاہر کرنے سے متعلق ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے درخواست منظور کر لی۔عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ چائلڈ ریسٹرین میرج ایکٹ میں ہے کہ شناخت، پتہ اور تصویر شائع کرنا منع ہے. اس کا مقصد یہ ہے کہ متاثرین کا تحفظ کیا جا سکے۔
عدالت نے حکم دیا کہ تمام میڈیا پرسنز متاثرہ بچی کی شناخت ظاہر نہ کرنے کو یقینی بنائیں. بچی سے متعلق جو معلومات پہلے شائع ہوئیں انہیں مزید پھیلنے سے روکا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں