59

عمران خان کا دورہ لاہور مؤخر…

Spread the love

موسم کی خرابی کے باعث چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا لاہور کا دورہ مؤخر ہو گیا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا تھا کہ عمران خان آج لاہور کا دورہ کریں گے۔تاہم اب اطلاعات ہیں کہ عمران خان کا دورہ لاہور موسم کی خرابی کے باعث مؤخر ہو گیا ہے۔وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے بھی عمران خان کا دورہ مؤخر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان ائیر پورٹ پہنچ گئے تھےلیکن موسم خراب تھا جس کے باعث انہیں واپس جانا پڑا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان کی آج طے شدہ میٹنگز اب ویڈیو لنک پر ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں