58

پنجاب اسمبلی: ڈپٹی اسپیکر کیخلاف عدم اعتماد کی قرارداد کثرت رائے سے منظور…

Spread the love

پنجاب اسمبلی نے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی۔پی ٹی آئی کے رہنما اور صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر راجہ بشارت نے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد جمع کرائی جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظور کرلیا۔
پنجاب اسمبلی میں کل شام 4 بجے اسپیکر اسمبلی کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔پینل آف چیئرمین وسیم خان نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل4 بجے تک ملتوی کردیا۔پنجاب اسمبلی میں پرویز الٰہی کے قائد ایوان بننے کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے اسپیکر کے لیے سبطین خان اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے واثق قیوم کا نام سامنے آیا ہے.
وزارتِ اعلیٰ کے منصب پر فائز ہونے سے قبل پرویز الٰہی اسمبلی میں اسپیکر کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں