76

حرا مانی نے دعا زہرہ سے متعلق اپنے بیان پرمعافی مانگ لی…

Spread the love

اداکارہ حرا مانی نے دعا زہرہ اور ظہیر سے متعلق متنازعہ بیان پر تنقید کی زد میں آنے کے بعد معافی مانگ لی۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے دعا اور ظہیر کیلئے اپنے دیئے گئے بیان پر تنقید کے بعد دعا زہرہ کے والدین اور اپنے مداحوں سے معافی مانگ لی۔اداکارہ نے دو روز قبل انسٹا گرام کی اسٹوری پر لکھا تھا کہ ان کی دعا ہے کہ دعا زہرہ اور ظہیر کبھی الگ نہ ہوں. ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ اللہ تعالیٰ میری یہ دعا ضرور سنیں گے۔
جس کے بعد انہیں اس بیان پر سوشل میڈیا پر ٹرول کیا گیا اور شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تاہم انہوں نے انسٹاگرام پر ایک وضاحتی ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے دیئے گئے بیان پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ انہیں اس حوالے سے مکمل معلومات نہیں تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں