138

پیکا ترمیمی آرڈیننس کیخلاف پی پی عدالت پہنچ گئی

Spread the love

اسلام آباد (بدلو نیوز ) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما فرحت اللہ بابر نے بھی پیکا ترمیمی آرڈیننس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا .پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما فرحت اللہ بابر نے آرڈیننس کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں وفاق بذریعہ سیکرٹری قانون، صدر مملکت بذریعہ سیکرٹری اور ڈی جی ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ ایوان بالا (سینیٹ) کا اجلاس 17 فروری تک چلتا رہا، 18 فروری کو ایوان زیریں (قومی اسمبلی) کا اجلاس طے تھالیکن ایوان زیریں کا اجلاس عین وقت پر ملتوی کیا گیا تاکہ آرڈیننس لایا جا سکے۔ فرحت اللہ بابر کے مطابق ایسی کوئی ایمرجنسی نہیں تھی کہ آرڈیننس کے ذریعے قانون میں ترمیم لائی جاتی۔ انہوں نے دائر درخواست میں استدعا کی کہ پیکا ترمیمی آرڈیننس بدنیتی کی بنا پر نافذ کیا گیا جسے کالعدم قرار دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں