Spread the love
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوئے۔عمران خان کی عدالت آمد کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جس کے تحت چیئرمین پی ٹی آئی کی گاڑی کو جوڈیشل کمپلیکس میں آنے کی اجازت نہ ملی اور وہ پیدل چل کر عدالت تک گئے۔سابق وزیراعظم کی عدالت آمد کے موقع پر شدید دھکم پیل ہوئی اور اس دوران عدالت میں آنے کے لیے لگایا گیا واک تھرو سکیورٹی گیٹ بھی توڑ دیا گیا۔