119

سردار یار محمد رند نے بلوچستان اسمبلی کے باہر دھرنے کا اعلان کردیا

Spread the love

کوئٹہ ( بدلو نیوز ) پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند کا سانحہ اعوان گوٹھ کےحوالے سے ویڈیو پیغام میں بلوچستان اسمبلی کے باہر دھرنے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ کل بلوچستان اسمبلی کے باہر میں احتجاجی دھرنا دوں گا، ڈھاڈر میں جاری دھرنے کے شرکا بھی میرے ہمراہ ہوں گے۔سردار یار محمد رند نے کہا کہ حکومت سانحہ اعوان گوٹھ کے قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے، وزیراعلیٰ قدوس بزنجو کو کہوں گا کہ اقتدار آنے جانے کی چیز ہے، آپ کا اقتدار ویسے بھی بے ساکھیوں کا محتاج ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عدالیہ سے بھی سانحے پر ازخود نوٹس لینے کی اپیل کرتا ہوں، اپنےعلاقے کےعوام کو انصاف فراہمی کی جنگ لڑرہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ واقعے میں شہید ہونے والےغریب اور بےسہارا لوگ ہیں، ملوث افراد بااثر لوگ ہیں جوغریبوں کی زمینوں پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ سانحہ اعوان گوٹھ کیخلاف مظاہرین نے ضلع کچھی بولان ویئر ڈھاڈر کے مقام پر احتجاجاَ بند کردیا جس کی وجہ سے کوئٹہ سے سندھ جانے والی شاہراہ ٹریفک کیلئے بند ہوگئی۔ یاد رہے کہ ضلع کچھی میں 12 نومبر کو فائرنگ کرکے اعوان برادری سے تعلق رکھنے والے 5 افراد کو قتل کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں