140

حجاب والی لڑکی ایک دن بھارت کی وزیر اعظم ہوگی: اسد الدین اویسی

Spread the love

نئی دہلی ( نیٹ نیوز ) بھارت کے ایوان زیریں لوک سبھا کے رکن اسد الدین اویسی نے بھارت میں مسلم خواتین کے حجاب کے تنازع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حجاب پہننے والی لڑکی ایک دن بھارت کی وزیر اعظم بنے گی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسد الدین اویسی نے اپنے خطاب میں

کہا کہ ’’اگر کوئی لڑکی حجاب پہننے کا فیصلہ کرتی ہے اور اپنے والدین سے ایسا کرنے کو کہتی ہے اور جب اس کے والدین اسے پہننے کی اجازت دیتے ہیں تو اسے پہننے سے کون روک سکتا ہے؟لڑکیاں حجاب پہنیں گی، نقاب پہنیں گی اور کالج جائیں گی اور ڈاکٹر، کلکٹر اور بزنس وومین بنیں گی۔آپ سب ذہن میں رکھیں، شاید جب میں زندہ نہیں ہوں گا لیکن حجاب پہننے والی لڑکی ایک دن ضرور بھارت کی وزیراعظم بنے گی۔‘‘واضح رہے کہ حجاب کا تنازع بھارتی ریاست کرناٹک میں دسمبر کے آخر میں اس وقت شروع ہوا جب اُڈپی کے ایک گورنمنٹ پری یونیورسٹی کالج کی چند باحجاب طلباء کو کیمپس چھوڑنے کو کہا گیا۔اس کے بعد یہ معاملہ ریاست کے مختلف حصوں میں پھیل گیا .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں