102

مہنگائی اور سیاسی دباؤ ، حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ کر دیا

Spread the love

اسلام آباد (نیوز رپورٹ) ملک میں بڑھتے سیاسی درجہ حرارت اور مہنگائی کے دباؤ سے نمٹنے کے پیش نظر وفاقی حکومت نے گریڈ ایک سے گریڈ 19 تک کے وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15فیصد اضافے کا اعلان کردیا ہے ۔وزارت خزانہ کے جاری اعلامیے کے مطابق اضافے کا اطلاق یکم مارچ 2022

ء سے ہوگا، ڈسپریٹی الاؤنس ایسے ملازمین کو ملے گا جنہیں مکمل الاؤنس نہیں ملے رہے، وفاقی حکومت نے صوبوں کو تنخواہوں میں اضافہ اپنے فنڈز سے دینے کی سفارش کی ہے جبکہ کافی عرصے سے ایک ہی گریڈ میں رہنے والوں کی پروموشن سمری بھی تیارکرلی گئی , بنیادی تنخواہ میں ایڈہاک ریلیف اور الائونسز کو ضم کرنے کافیصلہ پے اینڈ پنشن کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں کیا جائے گ.وزارت خزانہ کے جاری اعلامیہ کےمطابق گریڈ ایک سے 19تک کے ملازمین کی جاری بنیادی تنخواہ پر 15فیصد ڈسپریٹی الائونس دینے کا فیصلہ کیا گیاہے . اعلامیہ کے مطابق یہ الائونس ان تمام گریڈ ایک سے 19تک کے ملازمین کو ملے گا جن کو پہلے مکمل الائونس نہیںمل رہے اور انڈر پریولجڈ کےزمرے میں آتے ہیں ، یہ پیکیج صوبوں کو اپنے فنڈز سے دینے کی بھی سفارش کی گئی ہے، خزانہ ڈویژن نے ایسے ملازمین جو کافی عرصے سے ایک ہی گریڈ میں ہیں ان کی مشکلات کے ازالے کیلئے پروموشن کی سمری تیار کی گئی ہے. خیبرپختونخوا میں پوسٹوں کی اپ گریڈیشن کے معاملے کا فیصلہ اپریل میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ایم ایس ونگ کی اسٹڈی نتائج کی بنیاد پر کیا جائے گاجبکہ بنیادی تنخواہ میں ایڈہاک ریلیف اور الائونسز کوضم کرنے کافیصلہ پے اینڈ پنشن کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں کیا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں