112

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکی سمری مسترد

Spread the love

اسلام آباد ( بدلو نیوز ) وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکی سمری مسترد کر دی۔ مہنگائی کی لہر میں وزیراعظم کا زبردست اقدام، عوام کو ریلیف دینے کے لیے عالمی منڈی میں بڑھنے والی قیمتوں کا بوجھ عوام پر نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعظم نے پیٹرول11 اور ڈیزل14 روپے بڑھانےکی سمری کو مسترد کر دیا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پوری دنیا میں بڑھتی مہنگائی کی وجہ سےتیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں حکومت بڑھتی ہوئی قیمتوں کابوجھ اپنے اوپر لے گی۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ عوام کومہنگائی سےبچانےکیلئےحکومت ہرممکن کوشش کرےگی، عوام کواضافی بوجھ سے بچانے کی کوشش کریں گے۔ معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے ٹوئٹر بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم نے پٹرول11 اور ڈیزل 14روپے بڑھانے کی سمری منظورنہیں کی، وزیراعظم نےکہا دنیامیں بڑھتی مہنگائی سےتیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں لیکن پاکستانی عوام کو مہنگائی سےبچانےکےلئےحکومت ہرممکن کوشش کریگی۔ وزیراعظم نے اوگرا کی سمری کوڈیفر کر دیا اس وقت حکومت پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمت کابوجھ اپنےاوپرلےگی، حکومت عوام کومہنگائی سےبچانےکی کوشش کرےگی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی الحال کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ واضح رہے کہ واضح رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 7 سال کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ متحدہ عرب امارات نے فروری میں پیٹرول کی قیمتوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں