126

پی این ایس طغرل’ اور 10 سی کنگ ہیلی کاپٹرز کی پاک بحریہ کے بیڑے میں شمولیت

Spread the love

کراچی (بدلو نیوز ) چین میں تیار کیے جانے والے پی این ایس طغرل اور دس سی کنگ ہیلی کاپٹرز پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل کرلیے گئے ، جس سے پاک بحریہ کی دشمن کو دندان شکن جواب دینے کی صلاحیت میں اضافہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چین میں تیار کیے جانے والے پہلے 054 ایلفا فریگیٹ پی این ایس طغرل اور سی کنگ ہیلی کاپٹرز کی پاک بحریہ کے بیڑے میں شمولیت کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی صدر پاکستان جناب ڈاکٹر عارف علوی تھے ، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل امجد خان نیازی بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ مہمان خصوصی پی این ایس طغرل کی کمانڈ سکرول اور سی کنگ ہیلی کاپٹرز کے کاغذات کمانڈر پاکستان فلیٹ کے حوالے کیے گئے۔

پی این ایس طغرل پاکستان نیوی کے لئے تعمیر کیے جانے والے 4 ٹائپ 054 فریگیٹس میں سے پہلا جہاز ہے، جو تکنیکی طور پر جدید صلاحیتوں کا حامل ہے، جس میں سطح آب، فضا اور زیر مار کرنے کے علاوہ نگرانی کی صلاحیت بھی موجود ہے۔
پاک بحریہ کے ترجمان نے کہا کہ پی این ایس طغرل جدید کامبیٹ مینجمنٹ اور الیکٹرانک وار فئیر سسٹم کے ساتھ ساتھ اپنے دفاع کی جدید صلاحیتوں سے بھی لیس ہے۔ ترجمان نے بتایا پی این ایس طغرل کی شمولیت سے پاکستان کا بحری دفاع مزید موثر ہوا اور دشمن کو دندان شکن جواب دینے کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔ تقریب میں 10 سی کنگ ہیلی کاپٹرز بھی پاک بحریہ کے فضائی بیڑے میں شامل کئے گئے۔ پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ پی این ایس طغرل مہلک جنگی ہتھیاروں اور جدید آلات سے بھی لیس ہے، اس طرز کے مزید تین جہاز تکمیل کے مختلف مراحل میں ہیں جو عنقریب پاک بحریہ میں شامل ہوں گے۔ پی این ایس طغرل کثیر الجہتی مشن کی صلاحیت کا حامل فریگیٹ ہے پاک بحریہ کی بحری دفاعی صلاحیتوں کو تقویت دینے کے ساتھ ساتھ پاک بحریہ کے فلیٹ کی بنیاد بنے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں