104

کرمنل لاء میں ترامیم، جج ٹرائل میں تاخیر بتانے کا تحریری طور پر پابند ہو گا

Spread the love

اسلام آباد ( نیوز رپورٹ )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کرمنل لاء میں ترامیم تقریباً مکمل کرلی ہیں، ترمیم کے تحت جج تحریری طور پر بتانے کا پابند ہوگا کہ ٹرائل میں تاخیر کیوں ہو رہی ہے۔فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ کرائم کو انجام تک پہنچانا ریاست کا کام ہے، مقدمات

کو انجام تک پہنچانا ریاستی مشینری کیلئے اہم ہوتاہے، ہر کرمنل کیس میں حکومت کا عمل دخل ہوتا ہے۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ پولیس ایکٹ میں بھی ترامیم ہوئی ہیں، مقامی سطح پر نظام مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، ترامیم سے کافی فرق پڑے گا، بنیادی اصلاحات مقامی سطح پر ہونا ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ صوبوں کو چاہیے تھا کہ بنیادی سطح پراصلاحات لاتے، عدلیہ ، صوبوں اور وزارت قانون کو سر جوڑ کر بیٹھنا چاہیے، وہ مقدمات جن میں عمومی ریاستی عمل متاثر ہونےکا تاثر ہو اس پر ہرجانے کی اجازت نہیں ہوتی۔ ہمارے ہاں تو قتل کے کیسز میں بھی فسادفی الارض کو نظر انداز کردیا جاتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں