115

با اثر قیدیوں کو سہولتیں دینے والے ہسپتالوں کے نیٹ ورک کا انکشاف

Spread the love

کراچی ( ویب نیوز )با اثر قیدیوں کو سہولتیں دینے والے سرکاری اور نجی ہسپتالوں کے نیٹ ورک کا انکشاف ہوا ہے۔اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ با اثر قیدیوں کو شہر کے کم از کم 5 نجی ہسپتالوں میں رکھا جاتا رہا ہے۔ان نجی اسپتالوں میں بے ویو، ہیلتھ وژن، قمر الاسلام، بانٹوا انیس اور مدر کیئر اسپتال

شامل ہیں۔حکام کے مطابق کراچی کے ان نجی اسپتالوں میں مال دار اور با اثر قیدیوں کو رکھا جاتا ہے۔ماضی میں چند دیگر نجی ہسپتالوں میں بھی با اثر قیدیوں کو رکھا جاتا رہا ہے۔حکام نے بتایا ہے کہ شہر کے 3 سرکاری ہسپتالوں میں بھی با اثر قیدیوں کو لمبے عرصے تک رکھا گیا ہے۔ان سرکاری ہسپتالوں میں این آئی سی وی ڈی، جناح اور سول ہسپتال شامل ہیں۔محکمۂ داخلہ سندھ نے قیدیوں کو ہسپتالوں میں رکھنے میں بے قاعدگیوں کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ گزشتہ دنوں 21 قیدیوں کو مختلف نجی اور سرکاری ہسپتالوں سے واپس جیل منتقل کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں