94

پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ ، کچھ رپورٹ خفیہ رکھی جائے: سکروٹی کمیٹی

Spread the love

اسلام آباد ( نیوز رپورٹ )پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے غیر ملکی فنڈنگ پر سکروٹنی کمیٹی نے رپورٹ کے کچھ حصے خفیہ رکھنے اور عوام کے سامنے نہ لانے کی تجویز دی ہے۔ سکروٹنی کمیٹی کی رائے ہے کہ رپورٹ کے کچھ حصے خفیہ رکھے جائیں۔ کمیٹی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی غیر ملکی

فنڈنگ پر سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کے بعض حصے عوام کے سامنے نہ لائے جائیں۔کمیٹی کی رپورٹ میں 8 والیم شامل نہیں، جن میں سٹیٹ بینک کے فراہم کردہ بینک اسٹیٹمنٹس اور دستاویزات ہیں۔ رپورٹ کا وہ حصہ جو سٹیٹ بینک سے حاصل کیا گیا خفیہ رکھا جائے تاکہ بینک اکاؤنٹس کی معلومات سے متعلق قانون اور رولز کی خلاف ورزی نہ ہو۔سکروٹینی کمیٹی کا کہنا ہے کہ سٹیٹ بینک سے حاصل ڈیٹا بھی جانچ پڑتال کے لیے پیش نہیں کیا جائے، ملازمین کی جانچ پڑتال کمیٹی کا اختیار نہیں ہے۔اس فیصلے پر اعتراض کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سکروٹنی کمیٹی نے رپورٹ کے حصے خفیہ رکھنے کی تجویز دی ہے، سکروٹنی کمیٹی نے ایسا کیوں تجویز کیا ہے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں