361

کورونا کی پانچویں لہر میں تیزی،عوام خبردار رہیں، احتیاط برتیں : این سی او سی

Spread the love

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) این سی او سی نے کورونا کی پانچویں لہر تیزی سے بڑھنے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح دو فیصد سے بڑھ کر چھ فیصد ہوگئی، شہری ماسک ضرورپہنیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر اور میجر جنرل ظفر اقبال کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا، وزیر اقتصادی امور عمر ایوب اور مشیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس میں ملک

بھر میں کورونا کی مجموعی صورتحال ، پھیلاؤ اور قومی ویکسین حکمت عملی پر غور کیا گیا، این سی او سی نے ویکسینیشن کے بارے سخت اقدامات پر اتفاق کیا۔این سی او سی اعلامیے کے مطابق کہ اومی کرون کی صورت کورونا کی پانچویں لہر تیزی سے بڑھ رہی ہے، تین روز میں کراچی کی کورونا کیسز شرح 2 سے 6 فیصد تک پہنچ چکی ہے، اومی کرون کے بیشتر کیسز کراچی میں سامنے آ رہے ہیں۔این سی او سی نے ضلع وار کورونا ویکسینیشن مہم پر غور بھی کیا جبکہ صوبوں کو کورونا ویکسینیشن مہم میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔ صوبے ضلعی سطح پر ویکسینیشن کے مقررہ اہداف کا حصول یقینی بنائیں اور کورونا پھیلاؤ کی رفتار کے پیش نظر شہری ماسک ضرور پہنیں اور شہری سماجی فاصلے کا خیال ضرور رکھیں۔ شہری ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسینیشن کرائیں، ویکسینیٹڈ افراد اومی کرون سے کم متاثر ہوتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں