119

مالیاتی ضمنی بل پیش، اپوزیشن کا احتجاج

Spread the love

اسلام آباد ( نیٹ نیوز ) سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومت کی جانب سے مالیاتی بل پیش کردیا گیا ہے، اپوزیشن نے بل پیش کرنے پر ہنگامہ آرائی اور شور شرابہ شروع کردیا۔قومی اسمبلی میں رولز معطل کرنے کی قرارداد منظور کرلی گئی، مشیر پارلیمانی امور بابراعوان نے

ایوان میں رولز معطل کرنے کی قرارداد پیش کی۔وزیر خزانہ شوکت ترین نے مالی ضمنی بل 2021 قومی اسمبلی میں پیش کردیا، اپوزیشن نے مالی ضمنی بل پیش کرنے پر شدید احتجاج کیا۔وزیرخزانہ شوکت ترین کے بل پیش کرنے کے دوران اپوزیشن نے شور شرابہ کیا اور اپوزیشن ارکان نے ایوان میں نعرے بازی شروع کردی۔نوید قمر نے ٹائم بار ہونے کے باعث آرڈیننس پیش کرنے کی مخالفت کی۔نوید قمر نے کہا کہ جو آرڈیننس پہلے ہی ختم ہوچکا ہے اس کی کیسے توسیع ہوسکتی ہے۔بابر اعوان نے کہا کہ ہم نے آرڈیننس وقت ختم ہونے سے پہلے ایوان میں پیش کیے تھے۔ایوان نےآرڈیننس میں توسیع کی قرارداد کو منظور کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں