118

کابینہ نے ناظم جوکھیو کے قتل کی تحقیقات کے لیے مشترکہ ٹیم کی منظوری دے دی

Spread the love

اسلام آباد( بدلو نیوز ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کابینہ نے ناظم جوکھیو کے قتل کی تحقیقات کے لیے مشترکہ ٹیم کی منظوری دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ناظم جوکھیو کو میمن گوٹھ کراچی میں قتل کیا گیا تھا، سب کو پتا ہے کہ ناظم جوکھیو کے قتل میں قاتلوں کو بچانے کے لیے کیا کیا نہیں کیا گیا۔ ناظم جوکھیو قتل کیس کی سماعت کے موقع پرعدالت کا کہنا تھا کہ مدعی مقدمہ کے وکلاء کا چالان پراعتراضات کو حتمی چالان کے بعد دیکھا جائے گا۔

وکیل مدعی مظہر جونیجو نے کہا کہ پولیس چالان میں سقم ہے، تفتیشی افسر نے ملزمان کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی، عبوری چالان میں ضمانت پر رہا5 ملزمان کے نام کا اندراج نہیں کیا گیا۔ مدعی کے وکیل کا کہنا تھا کہ ضمانت پر رہا ملزمان کو مکمل فائدہ پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے، ملزم زاہد کو بے گناہ قرار دینا تفتیشی افسر کی بدنیتی ظاہر کرتی ہے۔ مظہر جونیجو نے کہا کہ تفتیشی افسر نے ملزم کو گرفتار کیا اور نہ ہی تفتیش کی بےگناہ کیسے قرار دے دیا، ضمانت پر رہا ملزمان کو گواہوں کے بیانات کے مطابق انکا کردار ظاہر کیا جائے۔ اس کے علاوہ تفتیشی افسر نے مفرور صورت شناس گارڈز، غیرملکی دو ملزمان کے نام کا اندراج نہیں کیا، پولیس نے غیرملکی ملزمان کی گاڑی برآمد کی لیکن ملزمان کے نام خفیہ کیوں رکھے؟ وکیل مدعی نے استدعا کی کہ ایف آئی اے سے غیرملکی ملزمان کا ریکارڈ منگوایا جائے اور چالان میں قتل کی دھمکی اور معلومات چھپانے کی دفعات کا اندراج کا حکم دیا جائے۔ واضح رہے کہ کراچی کی عدالت نے وکیل مدعی کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں