145

آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم

Spread the love

مظفرآباد ( بدلو نیوز ) سپریم کورٹ نے آزاد کشمیر میں 6 ماہ میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دے دیا، اور کہا کہ 2017 کی مردم شماری پر حلقہ بندیاں کر کے الیکشن کرائے جائیں۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس خواجہ نسیم، جسٹس رضا علی اور جسٹس یونس طاہر پر مشتمل ایک فل کورٹ نے آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ 45 دن میں مردم شماری کے مطابق حلقہ بندیاں کریں، اور اگست 2022 سے قبل آزاد، شفاف اور غیر جانب دار الیکشن کرائیں۔ مظفرآباد سپریم کورٹ کی جانب سے ہائی کورٹ کی رٹ کے خلاف ہجیرہ میونسپل کمیٹی و دیگر مقدمہ بنام آزاد حکومت کیس میں اپیل پر فیصلہ سنایاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں