104

پہلے دن اسمبلی میں کہہ دیا تھا کہ چوں چوں کا مربہ چلے گا نہیں، آصف زرداری

Spread the love

نوابشاہ ( مانیٹرنگ ڈیسک )سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک چلانے اور سنبھالنے کے لیے ایک سوچ ہوتی ہے، فارمولا بنا بناکر ملک کا بیڑا غرق کررہے ہیں۔نوابشاہ میں ظہرانے سے خطاب میں آصف علی زرداری نے کہا کہ پہلے دن اسمبلی میں

کہا تھا آپ نے چوں چوں کا مربہ بنا تو لیا ہے، لیکن یہ چلے گا نہیں۔ پہلے دن ہی کہا تھا کہ نیب چلے گی تو حکومت نہیں چلے گی، دراصل فارمولا بنا بناکر ملک کا بیڑا غرق کر رہے ہیں۔سابق صدر نے کہا کہ جتنے ہم پر قرض تھے اس حکومت میں ڈبل ہوگئے ہیں، نیا پاکستان تو دور کی بات، انہوں نے پرانے کا بھی بیڑا غرق کردیا۔ لوگوں کے گھروں کے چولہے بجھ رہے ہیں، ملک چلانے اور سنبھالنے کے لیے ایک سوچ ہوتی ہے۔آصف علی زرداری نے یہ بھی کہا کہ جب بھی ملک پر مشکلات آئیں پیپلز پارٹی نے ملک کا ساتھ دیا، پاکستان کے مسائل سے ہم واقف ہیں، ہمارے مسئلے ہم ہی حل کرسکتے ہیں۔بی بی شہید پر کیس بنایا گیا کہ تم نے نوکریاں دیں تو محترمہ شہید نے کہا میں روزگار دیتی رہوں گی، آپ کیس بناتے رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں