105

نیب نے اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو سپریم کورٹ کے باہر سےگرفتار کرلیا

Spread the love

اسلام آباد (بدلو نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) نے اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی کوگرفتارکرلیا ، سپریم کورٹ نےآغاسراج درانی کوسرنڈرکرنےکاحکم دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی کوگرفتارکرلیا ، آغا سراج درانی کو سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔ نیب کی ٹیم آغاسراج درانی گرفتار کر کے سپریم کورٹ سے روانہ ہوگئی، آغا سراج درانی کو احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا ، جہاں عدالت سے ان کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ لیا جائے گا۔

آغا سراج درانی 4 گھنٹے تک سپریم کورٹ احاطے میں موجود رہے اور سپریم کورٹ کا تحریری حکم ملنے کے بعد باہر آئے۔
یاد رہے سپریم کورٹ میں آغاسراج درانی کی ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تھی ، سماعت میں عدالت نے آغا سراج درانی کو نیب کے سامنے سرینڈر کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے وکیل کی ٹرائل کورٹ کے سامنے سرینڈر کرنے کی استدعا مسترد کردی ، جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہم نے قانون کے مطابق چلنا ہے۔ جسٹس سجاد علی شاہ نے ریمارکس میں کہا پہلے نیب اتھارٹی کوسرینڈر کریں، سرینڈرکریں گے توآپ کی درخواست ضمانت ٹیک کرلیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں