112

پاکستان میں اومی کرون کا خطرہ، این سی او سی کا سخت اقدامات کا فیصلہ

Spread the love

اسلام آباد (بدلو نیوز) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اومی کرون کے خطرے کے پیش نظر کورونا ویکسینیشن سے متعلق سخت اقدامات کا فیصلہ کرلیا اور صوبوں کو ویکسینیشن کےاہداف کے حصول کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا ،

جس میں این سی او سی نے کورونا صورتحال اور نیشنل ویکسین اسٹریٹجی پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں متعلقہ حکام نے کورونا پھیلاؤ،شرح اموات،اسپتال میں داخلوں پربریفنگ دی ، این سی او سی نے شہروں میں جاری ویکسینیشن مہم پر تفصیلی غور کیا۔

این سی او سی نے کورونا ویکسینیشن کےبارے میں سخت اقدامات پر اتفاق کیا اورکورونا ویکسینیشن کے ضلع کی سطح پر اہداف پر غور کرتے ہوئے کہا صوبے ویکسینیشن کےاہداف کے حصول کیلئے سخت اقدامات کریں۔ این سی او سی نے کورونا ویکسینیشن کی شرح، اسٹاک، خریداری کے امور پر غور کرتے ہوئے کہا صوبے کورونا ویکسینیشن میں بہتری کیلئےاقدامات کریں۔ این سی او سی کا کہنا تھا کہ اومی کرون کے تناظر میں ویکسینیشن میں اضافہ ناگزیر ہے، اومی کرون کا پھیلاؤ روکنے کا واحد حل کورونا ویکسینیشن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں